Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
فَبَدَّلَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلاً غَيۡرَ الَّذِىۡ قِيۡلَ لَهُمۡ فَاَنۡزَلۡنَا عَلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏ ﴿59﴾
پھر ان ظالموں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی بدل ڈالی ، ہم نے بھی ان ظالموں پر ان کے فسق ونافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب نازل کیا ۔
فبدل الذين ظلموا قولا غير الذي قيل لهم فانزلنا على الذين ظلموا رجزا من السماء بما كانوا يفسقون
But those who wronged changed [those words] to a statement other than that which had been said to them, so We sent down upon those who wronged a punishment from the sky because they were defiantly disobeying.
Phir unn zalimon ney uss baat ko jo unn say kahi gaee thi badal daali hum ney bhi unn zalimon per unn kay fisq-o-nafarmani ki waja say aasmani azab nazil kiya.
مگر ہوا یہ کہ جو بات ان سے کہی گئی تھی ظالموں نے اسے بدل کر ایک اور بات بنالی ( ٤٥ ) نتیجہ یہ کہ جو نافرمانیاں وہ کرتے آرہے تھے ہم نے ان کی سزا میں ان ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا
تو ظالموں نے اور بات بدل دی جو فرمائی گئی تھی اس کے سوا ( ف۹۷ ) تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا ( ف۹۸ ) بدلہ ان کی بےحکمی کا ۔
مگر جو بات کہی گئی تھی ، ظالموں نے اسے بدل کر کچھ اور کر دیا ۔ آخر کار ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے عذاب نازل کیا ۔ یہ سزا تھی ان نافرمانیوں کی ، جو وہ کر رہے تھے ۔ ؏٦
پھر ( ان ) ظالموں نے اس قول کو جو ان سے کہا گیا تھا ایک اور کلمہ سے بدل ڈالا سو ہم نے ( ان ) ظالموں پر آسمان سے ( بصورتِ طاعون ) سخت آفت اتار دی اس وجہ سے کہ وہ ( مسلسل ) حکم عدولی کر رہے تھے