Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
يٰقَوۡمِ ادۡخُلُوا الۡاَرۡضَ الۡمُقَدَّسَةَ الَّتِىۡ كَتَبَ اللّٰهُ لَـكُمۡ وَلَا تَرۡتَدُّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِكُمۡ فَتَـنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِيۡنَ‏ ﴿21﴾
اے میری قوم والو! اس مقدس زمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالٰی نے تمہارے نام لکھ دی ہے اور اپنی پشت کے بل روگردانی نہ کرو کہ پھر نقصان میں جا پڑو ۔
يقوم ادخلوا الارض المقدسة التي كتب الله لكم و لا ترتدوا على ادباركم فتنقلبوا خسرين
O my people, enter the Holy Land which Allah has assigned to you and do not turn back [from fighting in Allah 's cause] and [thus] become losers."
Aey meri qom walo! Iss muqaddas zamin mein dakhil ho jao jo Allah Taalaa ney tumharay naam likh di hai aur apni pusht kay ball roo gardaani na kero kay phir nuksan mein jaa paro.
اے میری قوم ! اس مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ نے تمہارے واسطے لکھ دی ہے ، ( ١٩ ) اور اپنی پشت کے بل پیچھے نہ لوٹو ، ورنہ پلٹ کر نامراد جاؤ گے ۔
اے قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جو اللہ نے تمہارے لیے لکھی ہے اور پیچھے نہ پلٹو ( ف٦۹ ) کہ نقصان پر پلٹو گے ،
اے برادران قوم ! اس مقدّس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے ، 43 پیچھے نہ ہٹو ورنہ ناکام و نامراد پلٹو گے ” ۔ 44 انہوں نے جواب دیا
اے میری قوم! ( ملکِ شام یا بیت المقدس کی ) اس مقدس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو اﷲ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور اپنی پشت پر ( پیچھے ) نہ پلٹنا ورنہ تم نقصان اٹھانے والے بن کر پلٹو گے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :43 اس سے مراد فلسطین کی سرزمین ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کا مسکن رہ چکی تھی ۔ بنی اسرائیل جب مصر سے نکل آئے تو اسی سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے نامزد فرمایا اور حکم دیا کہ جاکر اسے فتح کر لو ۔ سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :44 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی یہ تقریر اس موقع کی ہے جب مصر سے نکلنے کے تقریباً دو سال بعد آپ اپنی قوم کو لیے ہوئے دشت فاران میں خیمہ زن تھے ۔ یہ بیابان جزیرہ نمائے سینا میں عرب کی شمالی اور فلسطین کی جنوبی سرحد سے متصل واقع ہے ۔