Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قَالُوۡا يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ فِيۡهَا قَوۡمًا جَبَّارِيۡنَ ‌ۖ  وَاِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَهَا حَتّٰى يَخۡرُجُوۡا مِنۡهَا‌ ۚ فَاِنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَا فَاِنَّا دَاخِلُوۡنَ‏ ﴿22﴾
انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو زور آور سرکش لوگ ہیں اور جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو ہرگز وہاں نہ جائیں گے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں پھر تو ہم ( بخوشی ) چلے جائیں گے ۔
قالوا يموسى ان فيها قوما جبارين و انا لن ندخلها حتى يخرجوا منها فان يخرجوا منها فانا دخلون
They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."
Unhon ney jawab diya kay aey musa wahan to zor aawar sirkash log hain aur jab tak woh wahan say na nikal jayen hum to hergiz wahan na jayen gay haan agar woh wahan say nikal jayen phir to hum ( ba khushi ) chalay jayen gay.
وہ بولے ۔ اے موسیٰ ! اس ( ملک ) میں تو بڑے طاقتور لوگ رہتے ہیں ، اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے ۔ ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو بیشک ہم اس میں داخل ہوجائیں گے ۔
بولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں ، اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں ،
“ اے موسیٰ ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں ، ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہونے کے لیے تیار ہیں ۔
انہوں نے ( جوابًا ) کہا: اے موسٰی! اس میں تو زبردست ( ظالم ) لوگ ( رہتے ) ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس ( زمین ) سے نکل جائیں ، پس اگر وہ یہاں سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو جائیں گے