Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ اِلَّا نَفۡسِىۡ وَاَخِىۡ‌ فَافۡرُقۡ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَ الۡـقَوۡمِ الۡفٰسِقِيۡنَ‏ ﴿25﴾
موسٰی ( علیہ السلام ) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں ، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے
قال رب اني لا املك الا نفسي و اخي فافرق بيننا و بين القوم الفسقين
[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."
Musa ( alh-e-salam ) kehney lagay elahee! Mujhay to ba-juz apney aur meray bhai kay kissi aur per koi ikhtiyar nahi pus tu hum mein aur inn na farmanon mein judaee ker dey.
موسیٰ نے کہا : اے میرے پروردگار سوائے میری اپنی جان کے اور میرے بھائی کے کوئی میرے قابو میں نہیں ہے ۔ اب آپ ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان الگ الگ فیصلہ کردیجیے ۔
موسیٰ نے عرض کی کہ اے رب! میرے مجھے اختیار نہیں مگر اپنا اور اپنے بھائی کا تو تو ہم کو ان بےحکموں سے جدا رکھ ( ف۷٦ )
اس پر موسی نے کہا “ اے میرے رب ! میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر یا میری اپنی ذات یا میرا بھائی ، پس تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے الگ کر دے” ۔
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میں اپنی ذات اور اپنے بھائی ( ہارون علیہ السلام ) کے سوا ( کسی پر ) اختیار نہیں رکھتا پس تو ہمارے اور ( اس ) نافرمان قوم کے درمیان ( اپنے حکم سے ) جدائی فرما دے