Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ‌‌ۚ فَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ لَـكُنۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏ ﴿64﴾
لیکن تم اس کے بعد بھی پھر گئے ، پھر اگر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم نقصان والے ہو جاتے ۔
ثم توليتم من بعد ذلك فلو لا فضل الله عليكم و رحمته لكنتم من الخسرين
Then you turned away after that. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, you would have been among the losers.
Lekin tum iss kay baad bhi phir gaye phir agar Allah Taalaa ka fazal aur uss ki rehmat tum per na hoti to tum nuksan walay ho jatay.
اس سب کے باوجود تم دوبارہ ( راہ راست سے ) پھر گئے چنانچہ اگر اللہ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوجاتے ۔
پھر اس کے بعد تم پھر گئے تو اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ٹوٹے والوں میں ہو جاتے ۔ ( ف۱۱٤ )
مگر اس کے بعد تم اپنے عہد سے پھر گئے ۔ اس پر بھی اللہ کے فضل اور اس کی رحمت نے تمہارا ساتھ نہ چھوڑا ، ورنہ تم کبھی کے تباہ ہو چکے ہوتے ۔
پھر اس ( عہد اور تنبیہ ) کے بعد بھی تم نے روگردانی کی ، پس اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقینا تباہ ہو جاتے