Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَمَنۡ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏ ﴿56﴾
اور جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے اور مسلمانوں سے دوستی کرے ، وہ یقین مانے کہ اللہ تعالٰی کی جماعت ہی غالب رہے گی ۔
و من يتول الله و رسوله و الذين امنوا فان حزب الله هم الغلبون
And whoever is an ally of Allah and His Messenger and those who have believed - indeed, the party of Allah - they will be the predominant.
Aur jo shaks Allah Taalaa say aur uss kay rasool say aur musalmanon say dosti keray woh yaqeen manay kay Allah Taalaa ki jamat hi ghalib rahey gi.
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اور ایمان والوں کو دوست بنائے تو ( وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے اور ) اللہ کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے ۔
اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کو اپنا دوست بنائے تو بیشک اللہ ہی کا گروہ غالب ہے ،
اور جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا رفیق بنالے اسے معلوم ہو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے ۔ ؏۸
اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ایمان والوں کو دوست بنائے گا تو ( وہی اﷲ کی جماعت ہے اور ) اللہ کی جماعت ( کے لوگ ) ہی غالب ہونے والے ہیں