Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَ اِذَا نَادَيۡتُمۡ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوۡهَا هُزُوًا وَّلَعِبًا‌ ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿58﴾
اور جب تم نماز کے لئے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھرا لیتے ہیں یہ اس واسطے کہ بے عقل ہیں ۔
و اذا ناديتم الى الصلوة اتخذوها هزوا و لعبا ذلك بانهم قوم لا يعقلون
And when you call to prayer, they take it in ridicule and amusement. That is because they are a people who do not use reason.
Aur jab tum namaz kay liye pukartay ho wo woh issay hansi khel thehra letay hain. Yeh iss wastay kay bey aqal hain.
اور جب تم نماز کے لیے ( لوگوں کو ) پکارتے ہو تو وہ اس ( پکار ) کو مذاق اور کھیل کا نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ سب ( حرکتیں ) اس وجہ سے ہیں کہ ان لوگوں کو عقل نہیں ہے ۔
اور جب تم نماز کے لئے اذان دو تو اسے ہنسی کھیل بناتے ہیں ( ف۱۵۰ ) یہ اس لئے کہ وہ نرے بےعقل لوگ ہیں ( ف۱۵۱ )
جب تم نماز کے لیے منادی کرتے ہو تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں ۔ 89 اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے ۔ 90
اور جب تم نماز کے لئے ( لوگوں کو بصورتِ اذان ) پکارتے ہو تو یہ ( لوگ ) اسے ہنسی اور کھیل بنا لیتے ہیں ۔ یہ اس لئے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو ( بالکل ) عقل ہی نہیں رکھتے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :89 یعنی اذان کی آواز سن کر اس کی نقلیں اتارتے ہیں ، تمسخر کے لیے اس کے الفاظ بدلتے اور مسخ کرتے ہیں اور اس پر آوازے کستے ہیں ۔ سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :90 یعنی ان کی یہ حرکتیں محض بے عقلی کا نتیجہ ہیں ۔ اگر وہ جہالت اور نادانی میں مبتلا نہ ہوتے تو مسلمانوں سے مذہبی اختلاف رکھنے کے باوجود ایسی خفیف حرکات ان سے سرزد نہ ہوتیں ۔ آخر کون معقول آدمی یہ پسند کر سکتا ہے کہ جب کوئی گروہ خدا کی عبادت کے لیے منادی کرے تو اس کا مذاق اڑایا جائے ۔