Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَتَرٰى كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ يُسَارِعُوۡنَ فِى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَاَكۡلِهِمُ السُّحۡتَ‌ ؕ لَبِئۡسَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿62﴾
آپ دیکھیں گے کہ ان میں سے اکثر گناہ کے کاموں کی طرف اور ظلم و زیادتی کی طرف اور مال حرام کھانے کی طرف لپک رہے ہیں ، جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ نہایت برے کام ہیں ۔
و ترى كثيرا منهم يسارعون في الاثم و العدوان و اكلهم السحت لبس ما كانوا يعملون
And you see many of them hastening into sin and aggression and the devouring of [what is] unlawful. How wretched is what they have been doing.
Aap dekhen gay kay inn mein say aksar gunah kay kaamon ki taraf aur zulm-o-ziyadti ki taraf aur maal haram khaney ki taraf lapak rahey hain jo kuch yeh ker rahey hain woh nihayat buray kaam hain.
اور ان میں سے بہت سوں کو تم دیکھو گے کہ وہ گناہ ، ظلم اور حرام خوری میں لپک لپک کر آگے بڑھتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ جو حرکتیں یہ کرتے ہیں وہ نہایت بری ہیں ۔
اور ان ( ف۱۵۷ ) میں تم بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں ( ف۱۵۸ ) بیشک بہت ہی برے کام کرتے ہیں ،
تم دیکھتے ہو کہ ان میں سے بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں دَوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں ۔ بہت بری حرکات ہیں جو یہ کر رہے ہیں ۔
اور آپ ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھیں گے جو گناہ اور ظلم اور اپنی حرام خوری میں بڑی تیزی سے کوشاں ہوتے ہیں ۔ بیشک وہ جو کچھ کررہے ہیں بہت برا ہے