Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَلَوۡ كَانُوۡا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالنَّبِىِّ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مَا اتَّخَذُوۡهُمۡ اَوۡلِيَآءَ وَلٰـكِنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏ ﴿81﴾
اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور نبی پر اور جو نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان ہوتا تو یہ کفار سے دوستیاں نہ کرتے ، لیکن ان میں کے اکژ لوگ فاسق ہیں ۔
و لو كانوا يؤمنون بالله و النبي و ما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء و لكن كثيرا منهم فسقون
And if they had believed in Allah and the Prophet and in what was revealed to him, they would not have taken them as allies; but many of them are defiantly disobedient.
Agar enhen Allah Taalaa per aur nabi per aur jo nazil kiya gaya hai uss per eman hota to yeh kuffaar say dostiyan na kertay lekin inn mein kay aksar log faasiq hain.
اگر یہ لوگ اللہ پر اور نبی پر اور جو کلام ان پر نازل ہوا ہے اس پر ایمان رکھتے تو ان ( بت پرستوں ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ( بات یہ ہے کہ ) ان میں زیادہ تعداد ان کی ہے جو نافرمان ہیں ۔
اور اگر وہ ایمان لاتے ( ف۲۰۱ ) اللہ اور ان نبی پر اور اس پر جو ان کی طرف اترا تو کافروں سے دوستی نہ کرتے ( ف۲۰۲ ) مگر ان میں تو بہتیرے فاسق ہیں ،
اگر فی الواقع یہ لوگ اللہ اور پیغمبر اور اس چیز کے ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر نازل ہوئی تھی تو کبھی ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے ۔ 103 مگر ان میں سے تو بیشتر لوگ خدا کی اطاعت سے نکِل چکے ہیں ۔
اور اگر وہ اللہ پر اور نبی ( آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور اس ( کتاب ) پر جو ان کی طرف نازل کی گئی ہے ایمان لے آتے تو ان ( دشمنانِ اسلام ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :103 مطلب یہ ہے کہ جو لوگ خدا اور نبی اور کتاب کے ماننے والے ہوتے ہیں انہیں فطرۃً مشرکین کے مقابلہ میں ان لوگوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی ہوتی ہے جو مذہب میں خواہ ان سے اختلاف ہی رکھتے ہوں ، مگر بہرحال انہی کی طرح خدا اور سلسلہ وحی و رسالت کو مانتے ہوں ۔ لیکن یہ یہودی عجیب قسم کے اہل کتاب ہیں کہ توحید اور شرک کی جنگ میں کھلم کھلا مشرکین کا ساتھ دے رہے ہیں ، اقرار نبوت اور انکار نبوت کی لڑائی میں علانیہ ان کی ہمدردیاں منکرین نبوت کے ساتھ ہیں ، اور پھر بھی وہ بلا کسی شرم و حیا کے یہ دعویٰ رکھتے ہیں کہ ہم خدا اور پیغمبروں اور کتابوں کے ماننے والے ہیں ۔