Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
تَرٰى كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ يَتَوَلَّوۡنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ لَبِئۡسَ مَا قَدَّمَتۡ لَهُمۡ اَنۡفُسُهُمۡ اَنۡ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَفِى الۡعَذَابِ هُمۡ خٰلِدُوۡنَ‏ ﴿80﴾
ان میں سے بہت سے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستیاں کرتے ہیں ، جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے
ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا لبس ما قدمت لهم انفسهم ان سخط الله عليهم و في العذاب هم خلدون
You see many of them becoming allies of those who disbelieved. How wretched is that which they have put forth for themselves in that Allah has become angry with them, and in the punishment they will abide eternally.
Inn mein say boht say logon ko aap dekhen gay kay woh kafiron say dostiyan kertay hain jo kuch enhon ney apney liye aagay bhej rakha hai woh boht bura hai kay Allah Taalaa inn say naraz hua aur woh hamesha jahannum mein rahen gay.
تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھتے ہو کہ انہوں نے ( بت پرست ) کافروں کو اپنا دوست بنایا ہوا ہے ( ٥٥ ) یقینا جو کچھ انہوں نے اپنے حق میں اپنے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے ، کیونکہ ( ان کی وجہ سے ) اللہ ان سے ناراض ہوگیا ہے ، اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔
ان میں تم بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں ، کیا ہی بری چیز اپنے لیے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے ( ف۲۰۰ )
آج تم ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھتے ہو جو ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کفّار کی حمایت و رفاقت کرتے ہیں ۔ یقیناً بہت برا انجام ہے جس کی تیاری ان کے نفسوں نے ان کے لیے کی ہے ، اللہ ان پر غضب ناک ہو گیا ہے اور وہ دائمی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں ۔
آپ ان میں سے اکثر لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ کیا ہی بری چیز ہے جو انہوں نے اپنے ( حسابِ آخرت ) کے لئے آگے بھیج رکھی ہے ( اور وہ ) یہ کہ اﷲ ان پر ( سخت ) ناراض ہوگیا ، اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب ہی میں ( گرفتار ) رہنے والے ہیں