Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاحۡذَرُوۡا‌ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿92﴾
تم اللہ تعالٰی کی اطاعت کرتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو اور احتیاط رکھو ۔ اگر اعراض کرو گے تو یہ جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔
و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و احذروا فان توليتم فاعلموا انما على رسولنا البلغ المبين
And obey Allah and obey the Messenger and beware. And if you turn away - then know that upon Our Messenger is only [the responsibility for] clear notification.
Aur tum Allah Taalaa ki ita’at kertay raho aur rasool ki ita’at kertay raho aur ehtiyaat rakho. Agar aeyraaz kero gay to yeh jaan rakho kay humaray rasool kay zimmay sirf saaf saaf phoncha dena hai.
اور اللہ کی اطاعت کرو ، اور رسول کی اطاعت کرو ، اور ( نافرمانی سے ) بچتے رہو ۔ اور اگر تم ( اس حکم سے ) منہ موڑو گے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف صاف طریقے سے ( اللہ کے حکم کی ) تبلیغ کردیں ۔
اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ہوشیار رہو ، پھر اگر تم پھر جاؤ ( ف۲۲۲ ) تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف واضح طور پر حکم پہنچادینا ہے ( ف۲۲۳ )
اللہ اور اس کے رسول کی بات مانو اور باز آجاؤ ، لیکن اگر تم نے حکم عدولی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمّہ داری تھی ۔
اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو اور ( خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت سے ) بچتے رہو ، پھر اگر تم نے رُوگردانی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر صرف ( احکام کا ) واضح طور پر پہنچا دینا ہی ہے ( اور وہ یہ فریضہ ادا فرما چکے ہیں )