Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
لَـيۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِيۡمَا طَعِمُوۡۤا اِذَا مَا اتَّقَوا وَّاٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوا وَّاٰمَنُوۡا ثُمَّ اتَّقَوا وَّاَحۡسَنُوۡا‌ ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿93﴾
ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جب کہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ، اللہ ایسے نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے
ليس على الذين امنوا و عملوا الصلحت جناح فيما طعموا اذا ما اتقوا و امنوا و عملوا الصلحت ثم اتقوا و امنوا ثم اتقوا و احسنوا و الله يحب المحسنين
There is not upon those who believe and do righteousness [any] blame concerning what they have eaten [in the past] if they [now] fear Allah and believe and do righteous deeds, and then fear Allah and believe, and then fear Allah and do good; and Allah loves the doers of good.
Aisay logon per jo kay eman rakhtay hon aur nek kaam kertay hon iss cheez mein koi gunah nahi jiss ko woh khatay peetay hon jabkay woh log taqwa rakhtay hon aur eman rakhtay hon aur nek kaam kertay hon phir perhezgari kertay hon aur khoob nek amal kertay hon Allah aisay neko kaaron say mohabbat rakhta hai.
جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، اور نیکی پر کار بند رہے ہیں ، انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا ہے ، اس کی وجہ سے ان پر کوئی گناہ نہیں ہے ، ( ٦٣ ) بشرطیکہ وہ آئندہ ان گناہوں سے بچتے رہیں ، اور ایمان رکھیں اور نیک عمل کرتے رہیں ، پھر ( جن چیزوں سے آئندہ روکا جائے ان سے ) بچا کریں ، اور ایمان پر قائم رہیں اور اس کے بعد بھی تقوی اور احسان کو اپنائیں ۔ ( ٦٤ ) اللہ احسان پر عمل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔
جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں ( ف۲۲٤ ) جو کچھ انہوں نے چکھا جب کہ ڈریں اور ایمان رکھیں اور نیکیاں کریں پھر ڈریں اور ایمان رکھیں پھر ڈریں اور نیک رہیں ، اور اللہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے ( ف۲۲۵ )
جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی بشرطیکہ وہ آئندہ ان چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں ، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اسے مانیں ۔ پھر خدا ترسی کے ساتھ نیک رویّہ رکھیں ۔ اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔ ؏١۲
ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اس ( حرام ) میں کوئی گناہ نہیں جو وہ ( حکمِ حرمت اترنے سے پہلے ) کھا پی چکے ہیں جب کہ وہ ( بقیہ معاملات میں ) بچتے رہے اور ( دیگر اَحکامِ اِلٰہی پر ) ایمان لائے اور اَعمالِ صالحہ پر عمل پیرا رہے ، پھر ( اَحکامِ حرمت کے آجانے کے بعد بھی ان سب حرام اَشیاء سے پرہیز کرتے رہے اور ( اُن کی حرمت پر صدقِ دل سے ایمان لائے ، پھر صاحبانِ تقویٰ ہوئے اور ( بالآخر ) صاحبانِ اِحسان ( یعنی اﷲ کے خاص محبوب و مقرب و نیکوکار بندے ) بن گئے ، اور اﷲ اِحسان والوں سے محبت فرماتا ہے