Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا اِلٰى مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ وَاِلَى الرَّسُوۡلِ قَالُوۡا حَسۡبُنَا مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا‌ ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ شَيۡــًٔـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿104﴾
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ، کیا اگرچہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں ۔
و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرسول قالوا حسبنا ما وجدنا عليه اباءنا او لو كان اباؤهم لا يعلمون شيا و لا يهتدون
And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," they say, "Sufficient for us is that upon which we found our fathers." Even though their fathers knew nothing, nor were they guided?
Aur jab inn say kaha jata hai kay Allah Taalaa ney jo ehkaam nazil farmay hain unn ki taraf aur rasool ki taraf rujoo kero to kehtay hain hum ko wohi kafi hai jiss per hum ney apney baron ko paya kiya agar cheh inn kay baray na kuch samajh rakhtay hon aur na hidayat rakhtay hon.
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کلام نازل کیا ہے ، اس کی طرف اور رسول کی طرف آؤ ، تو وہ کہتے ہیں کہ : ہم نے جس ( دین پر ) اپنے باپ دادوں کو پایا ہے ، ہمارے لیے وہی کافی ہے ۔ بھلا اگر ان کے باپ دادے ایسے ہوں کہ نہ ان کے پاس کوئی علم ہو ، اور نہ کوئی ہدایت تو کیا پھر بھی ( یہ انہی کے پیچھے چلتے رہیں گے؟ )
اور جب ان سے کہا جائے آؤ اس طرف جو اللہ نے اتارا اور رسول کی طرف ( ف۲٤۹ ) کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ، کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانیں نہ راہ پر ہوں ( ف۲۵۰ )
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس قانون کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور آؤ پیغمبر کی طرف تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لیے تو بس وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا یہ باپ دادا ہی کی تقلید کیے چلے جائیں گے خواہ وہ کچھ نہ جانتے ہوں اور صحیح راستہ کی انہیں خبر ہی نہ ہو؟
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس ( قرآن ) کی طرف جسے اللہ نے نازل فرمایا ہے اور رسولِ ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں: ہمیں وہی ( طریقہ ) کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ۔ اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ ( دین کا ) علم رکھتے ہوں اور نہ ہی ہدایت یافتہ ہوں