Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَاَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَتَضَرَّعُوۡنَ‏ ﴿42﴾
اور ہم نے اور امتوں کی طرف بھی جو کہ آپ سے پہلے گزر چکی ہیں پیغمبر بھیجے تھے ، سو ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماری سے پکڑا ، تاکہ وہ اظہار عجز کر سکیں ۔
و لقد ارسلنا الى امم من قبلك فاخذنهم بالباساء و الضراء لعلهم يتضرعون
And We have already sent [messengers] to nations before you, [O Muhammad]; then We seized them with poverty and hardship that perhaps they might humble themselves [to Us].
Aur hum ney aur ummaton ki taraf bhi jo kay aap say pehlay guzar chuki hain payghumbar bhejay thay so hum ney unn ko tangdasti aur beemari say pakra takay woh izhar-e-ijz ker saken.
اور ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے ہم نے بہت سی قوموں کے پاس پیغمبر بھیجے ، پھر ہم نے ( ان کی نافرمانی کی بنا پر ) انہیں سختیوں اور تکلیفوں میں گرفتار کیا ، تاکہ وہ عجز و نیاز کا شیوہ اپنائیں ۔
اور بیشک ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو انہیں سختی اور تکلیف سے پکڑا ( ف۹۷ ) کہ وہ کسی طرح گڑگڑائیں ( ف۹۸ )
تم سے پہلے بہت سی قوموں کی طرف ہم نے رسول بھیجے اور ان قوموں کو مصائب و آلام میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی کے ساتھ ہمارے سامنے جھک جائیں ۔
اور بیشک ہم نے آپ سے پہلے بہت سی اُمتوں کی طرف رسول بھیجے ، پھر ہم نے ان کو ( نافرمانی کے باعث ) تنگ دستی اور تکلیف کے ذریعے پکڑ لیا تاکہ وہ ( عجز و نیاز کے ساتھ ) گِڑگڑائیں