Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿45﴾
پھر ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی اور اللہ تعالٰی کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے ۔
فقطع دابر القوم الذين ظلموا و الحمد لله رب العلمين
So the people that committed wrong were eliminated. And praise to Allah , Lord of the worlds.
Phir zalim logon ki jarr kat gaee aur Allah Taalaa ka shukar hai jo tamam aalam ka perwerdigar hai.
اس طرح جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔
تو جڑ کاٹ دی گئی ظالموں کی ( ف۱۰٤ ) اور سب خوبیاں سراہا اللہ رب سارے جہاں کا ( ف۱۰۵ )
اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور تعریف ہے اللہ رب العا لمین کے لیے ﴿کہ اس نے ان کی جڑ کاٹ دی﴾ ۔
پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے