Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قُلۡ اِنِّىۡ نُهِيۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَ تَّبِعُ اَهۡوَآءَكُمۡ‌ۙ قَدۡ ضَلَلۡتُ اِذًا وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ﴿56﴾
آپ کہہ دیجئے کہ مجھ کو اس سے ممانعت کی گئی ہے کہ ان کی عبادت کروں جن کو تم لوگ اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر پکارتے ہو ۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کی اتباع نہ کروں گا کیونکہ اس حالت میں تو میں بے راہ ہو جاؤں گا اور راہ راست پر چلنے والوں میں نہ رہوں گا ۔
قل اني نهيت ان اعبد الذين تدعون من دون الله قل لا اتبع اهواءكم قد ضللت اذا و ما انا من المهتدين
Say, "Indeed, I have been forbidden to worship those you invoke besides Allah ." Say, "I will not follow your desires, for I would then have gone astray, and I would not be of the [rightly] guided."
Aap keh dijiye kay mujh ko iss say moomaniyat ki gaee hai kay unn ki ibadat keroon jin ko tum log Allah Taalaa ko chor ker pukartay ho. Aap keh dijiye kay mein tumhari khuwaishaat ki ittabaa na keroon kiyon kay iss halat mein to mein bey raah hojaoon ga aur raah-e-raast per chalney walon mei na rahoon ga.
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : تم اللہ کے سوا جن ( جھوٹے خداؤں ) کو پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ کہو کہ : میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چل سکتا ۔ اگر میں ایسا کروں تو گمراہ ہوں گا ، اور میرا شمار ہدایت یافتہ لوگوں میں نہیں ہوگا ۔
تم فرماؤ مجھے منع کیا گیا ہے کہ انہیں پوجوں جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۱۲۳ ) تم فرماؤ میں تمہاری خواہشوں پر نہیں چلتا ( ف۱۲٤ ) یوں ہو تو میں بہک جاؤں اور راہ پر نہ رہوں ،
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کہ تم لوگ اللہ کے سِوا جن دوسروں کو پکارتے ہو ان کی بندگی کرنے سے مجھے منع کیا گیا ہے ۔ کہو ، میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا ، اگر میں نے ایسا کیا تو گمراہ ہوگیا ، راہِ راست پانے والوں میں سے نہ رہا ۔
فرمادیجئے کہ مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان ( جھوٹے معبودوں ) کی عبادت کروں جن کی تم اﷲ کے سوا پرستش کرتے ہو ۔ فرما دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کرسکتا اگر ایسے ہو تو میں یقیناً بہک جاؤں اور میں ہدایت یافتہ لوگوں سے ( بھی ) نہ رہوں ( جو کہ ناممکن ہے )