Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَهُوَ الۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهٖ‌ وَيُرۡسِلُ عَلَيۡكُمۡ حَفَظَةً  ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ تَوَفَّتۡهُ رُسُلُـنَا وَهُمۡ لَا يُفَرِّطُوۡنَ‏ ﴿61﴾
اور وہی اپنے بند وں کے اوپر غالب ہے برتر ہے اور تم پر نگہداشت رکھنے والےبھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آپہنچتی ہے ، اس کی روح ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے قبض کر لیتے ہیں اور وہ ذرا کوتاہی نہیں کرتے ۔
و هو القاهر فوق عباده و يرسل عليكم حفظة حتى اذا جاء احدكم الموت توفته رسلنا و هم لا يفرطون
And He is the subjugator over His servants, and He sends over you guardian-angels until, when death comes to one of you, Our messengers take him, and they do not fail [in their duties].
Aur wohi apney bandon kay upper ghalib hai bar tar hai aur tum per nigehdaasht rakhney wala bhejta hai yahan tak kay jab tum mein say kissi ko maut aa phonchti hai uss ki rooh humaray bhejay huye farishtay qabz ker letay hain aur woh zara kotahi nahi kertay.
وہی اپنے بندوں پر مکمل اقتدار رکھتا ہے اور تمہارے لیے نگہبان ( فرشتے ) بھیجتا ہے ۔ ( ٢٣ ) یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے اس کو پورا پورا وصول کرلیتے ہیں ، اور وہ ذرا بھی کوتاہی نہیں کرتے ۔
اور وہی غالب ہے اپنے بندوں پر اور تم پر نگہبان بھیجتا ہے ( ف۱۳٤ ) یہاں تک کہ جب تم میں کسی کو موت آتی ہے ہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرتے ہیں ( ف۱۳۵ ) اور وہ قصور نہیں کرتے ( ف۱۳٦ )
اپنے بندوں پر وہ پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنے والے مقرر کر کے بھیجتا ہے ، 40 یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی مَوت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجے ہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتے ہیں اور اپنا فرض انجام دینے میں ذرا کوتاہی نہیں کرتے ۔
اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ تم پر ( فرشتوں کو بطور ) نگہبان بھیجتا ہے ، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آتی ہے ( تو ) ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور وہ خطا ( یا کوتاہی ) نہیں کرتے
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :40 یعنی ایسے فرشتے جو تمہاری ایک ایک جنبش اور ایک ایک بات پر نگاہ رکھتے ہیں اور تمہاری ہر ہر حرکت کا ریکارڈ محفوظ کرتے رہتے ہیں ۔