Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
ثُمَّ رُدُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ‌ؕ اَلَا لَهُ الۡحُكۡمُ وَهُوَ اَسۡرَعُ الۡحَاسِبِيۡنَ‏ ﴿62﴾
پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے گا ۔
ثم ردوا الى الله مولىهم الحق الا له الحكم و هو اسرع الحسبين
Then they His servants are returned to Allah , their true Lord. Unquestionably, His is the judgement, and He is the swiftest of accountants.
Phir sab apney maalik-e-haqeeqi kay pass laye jayen gay. Khoob sunn lo faisla Allah hi ka hoga aur woh boht jald hisab ley ga.
پھر ان سب کو اللہ کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے جو ان کا مولائے برحق ہے ۔ یاد رکھو ! حکم اسی کا چلتا ہے اور وہ سب سے زیادہ جلدی حساب لینے والا ہے ۔
پھر پھیرے جاتے ہیں اپنے سچے مولیٰ اللہ کی طرف سنتا ہے اسی کا حکم ( ف۱۳۷ ) اور وہ سب سے جلد حساب کرنے والا ( ف۱۳۸ )
پھر سب کے سب اللہ ، اپنے حقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتے ہیں ۔ خبردار ہو جاؤ ، فیصلہ کے سارے اختیارات اسی کو حاصِل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔
پھر وہ ( سب ) اللہ کے حضور لوٹائے جائیں گے جو ان کا مالکِ حقیقی ہے ، جان لو! حکم ( فرمانا ) اسی کا ( کام ) ہے ، اور وہ سب سے جلد حساب کرنے والا ہے