Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَاَنۡ اَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوۡهُ‌ ؕ وَهُوَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏ ﴿72﴾
اور یہ کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔
و ان اقيموا الصلوة و اتقوه و هو الذي اليه تحشرون
And to establish prayer and fear Him." And it is He to whom you will be gathered.
Aur yeh kay namaz ki pabandi kero aur iss say daro aur wohi hai jiss kay pass tum jama kiye jao gay.
اور یہ ( حکم دیا گیا ہے ) کہ : نماز قائم کرو ، اور اس ( کی نافرمانی ) سے ڈرتے رہو ، اور وہی ہے جس کی طرف تم سب کو اکٹھا کر کے لے جایا جائے گا ۔
اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو ، اور وہی ہے جس کی طرف اٹھنا ہے ،
اور اس کی طرف سے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ مالک کائنات کے آگے سرِ اطاعت خم کر دو ، نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو ، اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے ۔
اور یہ ( بھی حکم ہوا ہے ) کہ تم نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرتے رہو اور وہی اﷲ ہے جس کی طرف تم ( سب ) جمع کئے جاؤ گے