Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَتِلۡكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَيۡنٰهَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ عَلٰى قَوۡمِهٖ‌ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏ ﴿83﴾
اور یہ ہماری حجت تھی وہ ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں ۔ بےشک آپ کا رب بڑا حکمت والا بڑا علم والا ہے ۔
و تلك حجتنا اتينها ابرهيم على قومه نرفع درجت من نشاء ان ربك حكيم عليم
And that was Our [conclusive] argument which We gave Abraham against his people. We raise by degrees whom We will. Indeed, your Lord is Wise and Knowing.
Aur yeh humari hujjat thi woh hum ney ibrahim ( alh-e-salam ) ko unn ki qom kay muqablay mein di thi hum jiss ko chahatay hain martabon mein barha detay hain. Be-shak aap ka rab bara hikmat wala bara ilm wala hai.
یہ ہماری وہ کامیاب دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں ۔ بیشک تمہارے رب کی حکمت بھی بڑی ہے ، علم بھی کامل ہے ۔
اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم پر عطا فرمائی ، ہم جسے چاہیں درجوں بلند کریں ( ف۱۷٤ ) بیشک تمہارا رب علم و حکمت والا ہے
یہ تھی ہماری وہ حجّت جو ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی ۔ ہم جسے چاہتے ہیں بلند مرتبے عطا کرتے ہیں ۔ حق یہ ہے کہ تمہارا رب نہایت دانا اور علیم ہے ۔
اور یہی ہماری ( توحید کی ) دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کی ( مخالف ) قوم کے مقابلہ میں دی تھی ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کر دیتے ہیں ۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے