Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
فَرِيۡقًا هَدٰى وَ فَرِيۡقًا حَقَّ عَلَيۡهِمُ الضَّلٰلَةُ ‌ ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيٰطِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿30﴾
بعض لوگوں کو اللہ نے ہدایت دی ہے اور بعض پر گمراہی ثابت ہو گئی ہے ۔ ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ راست پر ہیں ۔
فريقا هدى و فريقا حق عليهم الضللة انهم اتخذوا الشيطين اولياء من دون الله و يحسبون انهم مهتدون
A group [of you] He guided, and a group deserved [to be in] error. Indeed, they had taken the devils as allies instead of Allah while they thought that they were guided.
Baaz logon ko Allah ney hidayat di hai aur baaz per gumrahi sabit hogaee hai. Inn logon ney Allah Taalaa ko chor ker shetanon ko dost bana liya hai aur khayal rakhtay hain kay woh raast per hain.
۔ ( تم میں سے ) ایک گروہ کو تو اللہ نے ہدایت تک پہنچا دیا ہے ، اور ایک گروہ وہ ہے جس پر گمراہی مسلط ہوگئی ہے ، کیونکہ ان لوگوں نے اللہ کے بجائے شیطانوں کو دوست بنا لیا ہے ، اور سمجھ یہ رہے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں ۔
ایک فرقے کو راہ دکھائی ( ف٤۰ ) اور ایک فرقے کو گمراہی ثابت ہوئی ( ف٤۱ ) انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو والی بنایا ( ف٤۲ ) اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ،
ایک گروہ کو تو اس نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے ، مگر دوسرے گروہ پر گمراہی چِسپاں ہو کر رہ گئی ہے ، کیونکہ انھوں نے خدا کے بجائے شیاطین کو اپنا سرپرست بنا لیا ہے اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیں ۔
ایک گروہ کو اس نے ہدایت فرمائی اور ایک گروہ پر ( اس کے اپنے کسب و عمل کے نتیجے میں ) گمراہی ثابت ہو گئی ۔ بیشک انہوں نے اﷲ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا تھا اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں