Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ‏ ﴿78﴾
پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھےکے اوندھے پڑے رہ گئے ۔
فاخذتهم الرجفة فاصبحوا في دارهم جثمين
So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
Pus unn ko zalzalay ney aa pakra aur woh apney gharon mein ondhay kay ondhay paray reh gaye.
نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں زلزلے نے آپکڑا اور وہ اپنے گھر میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔
تو انہیں زلزلے نے آلیا تو صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ،
آخرِکار ایک دہلا دینے والی آفت 62 نے انہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے ۔
سو انہیں سخت زلزلہ ( کے عذاب ) نے آپکڑا پس وہ ( ہلاک ہو کر ) صبح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :62 اس آفت کو یہاں ”رجفہ“ ( اضطراب انگیز ، ہلا مارنے والی ) کہا گیا ہے اور دوسرے مقامات پر اسی کے لیے صَیْحَةَ ( چیخ ) ، ”صاعقہ“ ( کڑاکا ) اور ”طاغیہ“ ( سخت زور کی آواز ) کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔