Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَمَا وَجَدۡنَا لِاَكۡثَرِهِمۡ مِّنۡ عَهۡدٍ‌ۚ وَاِنۡ وَّجَدۡنَاۤ اَكۡثَرَهُمۡ لَفٰسِقِيۡنَ‏ ﴿102﴾
اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بے حکم ہی پایا ۔
و ما وجدنا لاكثرهم من عهد و ان وجدنا اكثرهم لفسقين
And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.
Aur aksar logon mein hum ney wafay-e-ehad na rakha aur hum ney aksar logon ko bey hukum hi paya.
ہم نے ان کی اکثریت میں عہد کی کوئی پاسداری نہیں پائی ، اور واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا ۔
اور ان میں اکثر کو ہم نے قول کا سچا نہ پایا ( ف۱۹۹ ) اور ضرور ان میں اکثر کو بےحکم ہی پایا ، پھر ان ( ف۲۰۰ ) کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں ( ف۲۰۱ ) کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو
ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاسِ عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا ۔ 82
اور ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں میں عہد ( کا نباہ ) نہ پایا اور ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :82 ”کوئی پاس عہد نہ پایا“ یعنی کسی قسم کے عہد کا پاس بھی نہ پایا ، نہ اس فطری عہد کا پاس جس میں پیدائشی طور پر ہر انسان خدا کا بندہ اور پروردہ ہونے کی حیثیّت سے بندھا ہوا ہے ، نہ اس اجتماعی عہد کا پاس جس میں ہر فرد بشر انسانی برادری کا ایک رکن ہونے کی حیثیّت سے بندھا ہوا ہے ، اور نہ اس ذاتی عہد کا پاس جو آدمی اپنی مصیبت اور پریشانی کے لمحوں میں یا کسی جذبہ خیر کے موقع پر خدا سے بطور خود باندھا کرتا ہے ۔ انہی تینوں عہدوں کے توڑنے کو یہاں فسق قرار دیا گیا ہے ۔