Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَجَآءَ السَّحَرَةُ فِرۡعَوۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏ ﴿113﴾
اور وہ جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہوئے کہنے لگے کہ اگر ہم غالب آئے تو ہم کو کوئی بڑا صلہ ملے گا؟
و جاء السحرة فرعون قالوا ان لنا لاجرا ان كنا نحن الغلبين
And the magicians came to Pharaoh. They said, "Indeed for us is a reward if we are the predominant."
Aur woh jadoogar firaon kay pass hazir huye kehney lagay kay agar hum ghalib aaye to hum ko koi bara sila milay ga?
۔ ( چنانچہ ایسا ہی ہوا ) اور جادوگر فرعون کے پاس آگئے ( اور ) انہوں نے کہا کہ : اگر ہم ( موسی پر ) غالب آگئے تو ہمیں کوئی انعام تو ضرور ملے گا ۔
اور جادوگر فرعون کے پاس آئے بولے کچھ ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آئیں ،
چنانچہ جادوگر فرعون کے پاس آگئے ۔ انہوں نے کہا اگر ہم غالب رہے تو ہمیں اس کا صلہ تو ضرور ملے گا ؟
اور جادوگر فرعون کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً ہمارے لئے کچھ اُجرت ہونی چاہیے بشرطیکہ ہم غالب آجائیں
جادو گروں نے پہلے ہی فرعون سے قول و قرار لے لیا تاکہ محنت کالی نہ جائے اور اگر ہم جیت جائیں تو خالی ہاتھ نہ رہ جائیں ۔ فرعون نے وعدہ کیا کہ منہ مانگا انعام اور ہمیشہ کیلئے خاص درباریوں میں داخلہ دوں گا ۔ یہ قول و قرار لے کر میدان میں اتر آئے ۔