Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهِ اسۡتَعِيۡنُوۡا بِاللّٰهِ وَاصۡبِرُوۡا‌ ۚ اِنَّ الۡاَرۡضَ لِلّٰهِ ۙ يُوۡرِثُهَا مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ‌ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿128﴾
موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ تعالٰی کا سہارا حاصل کرو اور صبر کرو ، یہ زمین اللہ تعالٰی کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے وہ مالک بنا دے اور آخر کامیابی ان ہی کی ہوتی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں ۔
قال موسى لقومه استعينوا بالله و اصبروا ان الارض لله يورثها من يشاء من عباده و العاقبة للمتقين
Said Moses to his people, "Seek help through Allah and be patient. Indeed, the earth belongs to Allah . He causes to inherit it whom He wills of His servants. And the [best] outcome is for the righteous."
Musa ( alh-e-salam ) ney apni qom say farmaya Allah Taalaa ka sahara hasil kero aur sabar kero yeh zamin Allah Taalaa ki hai apney bandon mein say jiss ko chahaye woh maalik bana dey aur akheer kaamyabi unhi ki hoti hai jo Allah say dartay hain.
موسی نے اپنی قوم سے کہا : اللہ سے مدد مانگو اور صبر سے کام لو ۔ یقین رکھو کہ زمین اللہ کی ہے ، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ۔ اور آخری انجام پرہیزگاروں ہی کے حق میں ہوتا ہے ۔
موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ کی مدد چاہو ( ف۲۲۸ ) اور صبر کرو ( ف۲۲۹ ) بیشک زمین کا مالک اللہ ہے ( ف۲۳۰ ) اپنے بندوں میں جسے چاہے وارث بنائے ( ف۲۳۱ ) اور آخر میدان پرہیزگاروں کے ہاتھ ہے ( ف۲۳۲ )
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، زمین اللہ کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو وہ چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور آخری کامیابی انہی کے لیے ہے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں ۔
موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا: تم اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور انجامِ خیر پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے