Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَاِذۡ قِيۡلَ لَهُمُ اسۡكُنُوۡا هٰذِهِ الۡقَرۡيَةَ وَكُلُوۡا مِنۡهَا حَيۡثُ شِئۡتُمۡ وَقُوۡلُوۡا حِطَّةٌ وَّادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا نَّـغۡفِرۡ لَـكُمۡ خَطِيْٓــٰٔــتِكُمۡ‌ ؕ سَنَزِيۡدُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿161﴾
اور جب ان کو حکم دیا گیا کہ تم لوگ اس آبادی میں جا کر رہو اور کھاؤ اس سے جس جگہ تم رغبت کرو اور زبان سے یہ کہتے جانا کہ توبہ ہے اور جھکے جھکے دروازہ میں داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے ۔ جو لوگ نیک کام کریں گے ان کو مزید برآں اور دیں گے ۔
و اذ قيل لهم اسكنوا هذه القرية و كلوا منها حيث شتم و قولوا حطة و ادخلوا الباب سجدا نغفر لكم خطيتكم سنزيد المحسنين
And [mention, O Muhammad], when it was said to them, "Dwell in this city and eat from it wherever you will and say, 'Relieve us of our burdens,' and enter the gate bowing humbly; We will [then] forgive you your sins. We will increase the doers of good [in goodness and reward]."
Aur jab inn ko hukum diya gaya kay tum log iss aabadi mein jaa ker raho aur khao uss say jiss jagah tum raghbat kero aur zaban say yeh kehtay jana kay tauba hai aur jhukay jhukay darwazon mein dakhil hona hum tumhari khatayen moaf ker den gay. Jo log nek kaam keren gay unn ko mazeed baran aur den gay.
اور وہ وقت یاد کرو جب ان سے کہا گیا تھا کہ : اس بستی میں جاکر بس جاؤ ، اور اس میں جہاں سے چاہو کھاؤ ، اور یہ کہتے جانا کہ ( یا اللہ ) ہم آپ کی بخشش کے طلب گار ہیں ، اور ( بستی کے ) دروازے میں جھکے ہوئے سروں کے ساتھ داخل ہونا ، تو ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے ، ( اور ) نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ ( ثواب ) بھی دیں گے ۔
اور یاد کرو جب ان ( ف۳۰۹ ) سے فرمایا گیا اس شہر میں بسو ( ف۳۱۰ ) اور اس میں جو چاہو کھاؤ اور کہو گناہ اترے اور دروازے میں سجدہ کرتے داخل ہو ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے ، عنقریب نیکوں کو زیادہ عطا فرمائیں گے ،
یاد کرو وہ وقت جب ان سے کہا گیا تھا کہ اس بستی میں جاکر بس جاؤ اور اس کی پیداوار سے اپنے حسبِ منشا روزی حاصل کرو اور حِطَّة حِطَّة کہتے جاؤ اور شہر کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ، ہم تمہاری خطائیں معاف کریں گے اور نیک رویہ رکھنے والوں کو مزید فضل سے نوازیں گے ۔
اور ( یاد کرو ) جب ان سے فرمایا گیا کہ تم اس شہر ( بیت المقدس یا اریحا ) میں سکونت اختیار کرو اور تم وہاں سے جس طرح چاہو کھانا اور ( زبان سے ) کہتے جانا کہ ( ہمارے گناہ ) بخش دے اور ( شہر کے ) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا ( تو ) ہم تمہاری تمام خطائیں بخش دیں گے ، عنقریب ہم نیکو کاروں کو اور زیادہ عطا فرمائیں گے