Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
فَبَدَّلَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡهُمۡ قَوۡلًا غَيۡرَ الَّذِىۡ قِيۡلَ لَهُمۡ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَظۡلِمُوۡنَ‏ ﴿162﴾
سو بدل ڈالا ان ظالموں نے ایک اور کلمہ جو خلاف تھا اس کلمہ کے جس کی ان سے فرمائش کی گئی تھی ۔ اس پر ہم نے ان پر ایک آفت سماوی بھیجی اس وجہ سے کہ وہ حکم کو ضائع کرتے تھے ۔
فبدل الذين ظلموا منهم قولا غير الذي قيل لهم فارسلنا عليهم رجزا من السماء بما كانوا يظلمون
But those who wronged among them changed [the words] to a statement other than that which had been said to them. So We sent upon them a punishment from the sky for the wrong that they were doing.
So badal daala inn zalimon ney aik aur kalma jo khilaf tha uss kalmay kay jiss ki inn say farmaeesh ki gaee thi iss per hum ney unn per aik aafat-e-samawi bheji iss waja say kay woh hukum ko zaya kertay thay.
پھر ہوا یہ کہ جو بات ان سے کہی گئی تھی ان میں سے ظالم لوگوں نے اسے بدل کر دوسری بات بنا لی ۔ تب ہم نے ان کی مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا ۔
تو ان میں کے ظالموں نے بات بدل دی اس کے خلاف جس کا انہیں حکم تھا ( ف۳۱۱ ) تو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا بدلہ ان کے ظلم کا ( ف۳۱۲ )
مگر جو لوگ ان میں سے ظالم تھے انھوں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی بدل ڈالا ، اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کے ظلم کی پاداش میں ان پر آسمان سے عذاب بھیج دیا ۔ 121 ؏ ۲۰
پھر ان میں سے ظالموں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی ، دوسری بات سے بدل ڈالا ، سو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا اس وجہ سے کہ وہ ظلم کرتے تھے
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :121 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ بقرہ ، حاشیہ ۷٤و۷۵ ۔