Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ‌‏ ﴿21﴾
اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حالانکہ وہ سنتے ( سناتے کچھ ) نہیں ۔
و لا تكونوا كالذين قالوا سمعنا و هم لا يسمعون
And do not be like those who say, "We have heard," while they do not hear.
Aur tum unn logon ki tarah mat hona jo dawa to kertay hain kay hum ney sunn liya halankay woh suntay ( sunatay kuch ) nahi.
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے سن لیا ، مگر وہ ( حقیقت میں ) سنتے نہیں ہیں ۔
اور ان جیسے نہ ہونا جنہوں نے کہا ہم نے سنا اور وہ نہیں سنتے ( ف۳۵ )
ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سنا حالانکہ وہ نہیں سنتے ۔ 16
اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے ( دھوکہ دہی کے طور پر ) کہا: ہم نے سن لیا ، حالانکہ وہ نہیں سنتے
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :16 یہاں سننے سے مراد وہ سننا ہے جو ماننے اور قبول کرنے کے معنی میں ہوتا ہے ۔ اشارہ ان منافقین کی طرف ہے جو ایمان کا اقرار تو کرتے تھے مگر احکام کی اطاعت سے منہ موڑ جاتے تھے ۔