Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الۡبُكۡمُ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿22﴾
بیشک بدترین خلائق اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو بہرے ہیں گونگے ہیں جو کہ ( ذرا ) نہیں سمجھتے ۔
ان شر الدواب عند الله الصم البكم الذين لا يعقلون
Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are the deaf and dumb who do not use reason.
Be-shak bad tareen khaleeq Allah Taalaa kay nazdeek woh log hain jo behray hain goongay hain jo kay ( zara ) nahi samajhtay.
یقین رکھو کہ اللہ کے نزدیک بدترین جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے ۔ ( ١١ )
بیشک سب جانوروں میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو بہرے گونگے ہیں جن کو عقل نہیں ( ف۳٦ )
یقیناً خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں 17 جو عقل سے کام نہیں لیتے ۔
بیشک اللہ کے نزدیک جانداروں میں سب سے بدتر وہی بہرے ، گونگے ہیں جو ( نہ حق سنتے ہیں ، نہ حق کہتے ہیں اور حق کو حق ) سمجھتے بھی نہیں ہیں
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :17 یعنی جو حق سنتے ہیں نہ حق بولتے ہیں ۔ جن کے کان اور جن کے منہ حق کے لیے بہرے گونگے ہیں ۔