Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
وَلَوۡ عَلِمَ اللّٰهُ فِيۡهِمۡ خَيۡرًا لَّاَسۡمَعَهُمۡ‌ؕ وَلَوۡ اَسۡمَعَهُمۡ لَـتَوَلَّوْا وَّهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿23﴾
اور اگر اللہ تعالٰی ان میں کوئی خوبی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دے دیتا اور اگر ان کو اب سنادے تو ضرور روگردانی کریں گے بے رخی کرتے ہوئے ۔
و لو علم الله فيهم خيرا لاسمعهم و لو اسمعهم لتولوا و هم معرضون
Had Allah known any good in them, He would have made them hear. And if He had made them hear, they would [still] have turned away, while they were refusing.
Aur agar Allah Taalaa inn mein koi khoobi dekhta to inn ko sunnay ki tofiq dey deta aur agar inn ko abb suna dey to zaroor roo gardani keren gay bey rukhi kertay huye.
اور اگر اللہ کے علم میں ان کے اندر کوئی بھلائی ہوتی تو وہ ان کو سننے کی توفیق دے دیتا ، لیکن اب ( جبکہ ان میں بھلائی نہیں ہے ) اگر ان کو سننے کی توفیق دے بھی دے تو وہ منہ موڑ کر بھاگ جائیں گے ۔ ( ١٢ )
اور اگر اللہ ان میں کچھ بھلائی ( ف۳۷ ) جانتا تو انہیں سنادیتا اور اگر ( ف۳۸ ) سنا دیتا جب بھی انجام کار منہ پھیر کر پلٹ جاتے ( ف۳۹ )
اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا ﴿ لیکن بھلائی کے بغیر﴾ اگر وہ ان کو سنواتا تو وہ بے رخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے ۔ 18
اور اگر اللہ ان میں کچھ بھی خیر ( کی طرف رغبت ) جانتا تو انہیں ( ضرور ) سنا دیتا ، اور ( ان کی حالت یہ ہے کہ ) اگر وہ انہیں ( حق ) سنا دے تو وہ ( پھر بھی ) روگردانی کر لیں اور وہ ( حق سے ) گریز ہی کرنے والے ہیں
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :18 یعنی جب ان لوگوں کے اندر خود حق پرستی اور حق کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں ہے تو انہیں اگر تعمیل حکم میں جنگ کے لیے نکل آنے کی توفیق دے بھی دی جاتی تو یہ خطرے کا موقع دیکھتے ہی بے تکلف بھاگ نکلتے اور ان کی معیت تمہارے لیے مفید ثابت ہونے کے بجائے الٹی مضر ثابت ہوتی ۔