Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
وَلَا تُعۡجِبۡكَ اَمۡوَالُهُمۡ وَاَوۡلَادُهُمۡ‌ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّعَذِّبَهُمۡ بِهَا فِى الدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ اَنۡفُسُهُمۡ وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏ ﴿85﴾
آپ کو ان کے مال و اولاد کچھ بھی بھلے نہ لگیں اللہ کی چاہت یہی ہے کہ انہیں ان چیزوں سے دنیاوی سزا دے اور یہ اپنی جانیں نکلنے تک کافر ہی رہیں ۔
و لا تعجبك اموالهم و اولادهم انما يريد الله ان يعذبهم بها في الدنيا و تزهق انفسهم و هم كفرون
And let not their wealth and their children impress you. Allah only intends to punish them through them in this world and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.
Aap ko inn kay maal-o-aulad kuch bhi bhalay na lagen! Allah ki chahat yehi hai kay enhen inn cheezon say dunyawi saza dey aur yeh apni janen nikalney tak kafir hi rahen.
اور تمہیں ان کے مال اور اولاد ( کی کثرت ) سے تعجب نہیں ہونا چاہیے ۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے ان کو دنیا میں عذاب دے ، ( ٧٠ ) اور ان کی جان بھی کفر ہی کی حالت میں نکلے ۔
اور ان کے مال یا اولاد پر تعجب نہ کرنا ، اللہ یہی چاہتا ہے کہ اسے دنیا میں ان پر وبال کرے اور کفر ہی پر ان کا دم نکل جائے ،
ان کی مالداری اور ان کی کثرت اولاد تم کو دھوکے میں نہ ڈالے ۔ اللہ نے تو ارادہ کر لیا ہے کہ اس مال و اولاد کے ذریعہ سے ان کو اسی دنیا میں سزا دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔
اور ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں ۔ اللہ فقط یہ چاہتا ہے کہ ان چیزوں کے ذریعے انہیں دنیا میں ( بھی ) عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ( ہی ) ہوں
اسی مضمون کی آیت کریمہ گذر چکی ہے اور وہیں اس کی پوری تفسیر بھی بحمد اللہ لکھ دی گئی ہے جس کے دوہرانے کی ضرورت نہیں ۔