Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ؕ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏ ﴿116﴾
بلا شبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں وہی جلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مددگار ۔
ان الله له ملك السموت و الارض يحي و يميت و ما لكم من دون الله من ولي و لا نصير
Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.
Bila shuba Allah hi ki saltanat hai aasmanon aur zamin mein. Wohi jilata aur maarta hai aur tumhara Allah kay siwa na koi yaar hai aur na koi madadgar hai.
یقینا اللہ ہی ہے جس کے قبضے میں سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے ۔ وہ زندگی بھی دیتا ہے ، اور موت بھی ، اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے نہ مددگار ۔
بیشک اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ، جِلاتا ہے اور مارتا ہے ، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی والی اور نہ مددگار ،
اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضے میں آسمان و زمین کی سلطنت ہے ، اسی کے اختیار میں زندگی و موت ہے ، اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسا نہیں ہے جو تمہیں اس سے بچا سکے ۔
بیشک اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کی ساری بادشاہی ہے ، ( وہی ) جِلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار ( جو اَمرِ الہٰی کے خلاف تمہاری حمایت کر سکے