Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا اِلٰى رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏ ﴿125﴾
اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وہ حالت کفر ہی میں مر گئے ۔
و اما الذين في قلوبهم مرض فزادتهم رجسا الى رجسهم و ماتوا و هم كفرون
But as for those in whose hearts is disease, it has [only] increased them in evil [in addition] to their evil. And they will have died while they are disbelievers.
Aur jin kay dilon mein rog hai iss surat ney unn mein unn ki gandagi kay sath aur gandagi barha di aur woh halat-e-kufur hi mein marr gaye.
رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو اس سورت نے ان کی گندگی میں کچھ اور گندگی کا اضافہ کردیا ہے ، ( ١٠٣ ) اور ان کو موت بھی کفر ہی کی حالت میں آتی ہے ۔
اور جن کے دلوں میں آزار ہے ( ف۲۹۸ ) انہیں اور پلیدی پر پلیدی بڑھائی ( ف۲۹۹ ) اور وہ کفر ہی پر مر گئے ،
البتہ جن لوگوں کے دلوں کو ﴿نفاق کا﴾ روگ لگا ہوا تھا اں کی سابق نجاست پر ﴿ہر نئی سورت نے﴾ ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا 124 ہے اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے ۔
اور جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے تو اس ( سورت ) نے ان کی خباثتِ ( کفر و نفاق ) پر مزید پلیدی ( اور خباثت ) بڑھا دی اور وہ اس حالت میں مرے کہ کافر ہی تھے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :124 ایمان اور کفر اور نفاق میں کمی بیشی کا کیا مفہوم ہے ، اس کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ انفال ، حاشیہ نمبر ۲ ۔