Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
كَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡۤا اَنَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿33﴾
اسی طرح آپ کے رب کی یہ بات کہ یہ ایمان نہ لائیں گے ، تمام فاسق لوگوں کے حق میں ثابت ہو چکی ہے ۔
كذلك حقت كلمت ربك على الذين فسقوا انهم لا يؤمنون
Thus the word of your Lord has come into effect upon those who defiantly disobeyed - that they will not believe.
Issi tarah aap kay rab ki yeh baat kay yeh eman na layen gay tamam fasiq logon kay haq mein sabit ho chuki hai.
اسی طرح جن لوگوں نے نافرمانی کا شیواہ اپنا لیا ہے ، ان کے بارے میں اللہ کی یہ بات سچی ہوگئی ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے ( ٢٠ )
یونہی ثابت ہوچکی ہے تیرے رب کی بات فاسقوں پر ( ف۸٤ ) تو وہ ایمان نہیں لائیں گے ،
﴿اے نبی ، دیکھو﴾ اس طرح نافرمانی اختیار کرنے والوں پر تمہارے رب کی بات صادق آگئی کہ وہ مان کر نہ دیں گے ۔ 40
اسی طرح آپ کے رب کا حکم نافرمانوں پر ثابت ہوکر رہا کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :40 یعنی ایسی کھلی کھلی اور عام فہم دلیلوں سے بات سمجھائی جاتی ہے ، لیکن جنہوں نے نہ ماننے کا فیصلہ کر لیا ہو وہ اپنی ضد کی بنا پر کسی طرح مان کر نہیں دیتے ۔