Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
وَمَا يَتَّبِعُ اَكۡثَرُهُمۡ اِلَّا ظَنًّا ؕاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡــًٔا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿36﴾
اور ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں یقیناً گمان ، حق ( کی معرفت ) میں کچھ بھی کام نہیں دے سکتا یہ جو کچھ کر رہے ہیں یقیناً اللہ کو سب خبر ہے ۔
و ما يتبع اكثرهم الا ظنا ان الظن لا يغني من الحق شيا ان الله عليم بما يفعلون
And most of them follow not except assumption. Indeed, assumption avails not against the truth at all. Indeed, Allah is Knowing of what they do.
Aur inn mein say aksar log sirf gumaan per chal rahey hain. Yaqeenan gumaan haq ( ki maarfat ) mein kuch bhi kaam nahi dey sakta yeh jo kuch ker rahey hain yaqeenan Allah ko sab khabar hai.
اور ( حقیقت یہ ہے کہ ) ان ( مشرکین ) میں سے اکثر لوگ کسی اور چیز کے نہیں ، صرف وہمی اندازے کے پیچھے چلتے ہیں ، اور یہ یقینی بات ہے کہ حق کے معاملے میں وہمی انداہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا ۔ یقین جانو جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں ، اللہ اس کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔
اور ان ( ف۹۰ ) میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر ( ف۹۱ ) بیشک گمان حق کا کچھ کام نہیں دیتا ، بیشک اللہ ان کاموں کو جانتا ہے ،
حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ محض قیاس و گمان کے پیچھے چلے جا رہے ہیں 44 ، حالانکہ گمان حق کی ضرورت کو کچھ بھی پورا نہیں کرتا ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔
ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں ، بیشک گمان حق سے معمولی سا بھی بے نیاز نہیں کرسکتا ، یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :44 یعنی جنہوں نے مذاہب بنائے ، جنہوں نے فلسفے تصنیف کیے ، اور جنہوں نے قوانین حیات تجویز کیے انہوں نے بھی یہ سب کچھ علم کی بنا پر نہیں بلکہ گمان و قیاس کی بنا پر کیا ۔ اور جنہوں نے ان مذہبی اور دنیوی رہنماؤں کی پیروی کی انہوں نے بھی جان کر اور سمجھ کر نہیں بلکہ محض اس گمان کی بنا پر ان کا اتباع اختیار کر لیا کہ ایسے بڑے بڑے لوگ جب یہ کہتے ہیں اور باپ دادا ان کو مانتے چلے آرہے ہیں اور ایک دنیا ان کی پیروی کر رہی ہے تو ضرور ٹھیک ہی کہتے ہوں گے ۔