Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظۡلِمُ النَّاسَ شَيۡــًٔا وَّلٰـكِنَّ النَّاسَ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏ ﴿44﴾
یہ یقینی بات ہے کہ اللہ لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ۔
ان الله لا يظلم الناس شيا و لكن الناس انفسهم يظلمون
Indeed, Allah does not wrong the people at all, but it is the people who are wronging themselves.
Yeh yaqeeni baat hai kay Allah logon per kuch zulm nahi kerta lekin log khud hi apni janon per zulm kertay hain.
حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا ، لیکن انسان ہیں جو خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ۔
بیشک اللہ لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا ( ف۱۰۰ ) ہاں لوگ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ( ف۱۱۱ )
حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ظلم نہیں کرتا ، لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں ۔ 52
بیشک اللہ لوگوں پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ ( خود ہی ) اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :52 یعنی اللہ نے تو انہیں کان بھی دیے ہیں اور آنکھیں بھی اور دل بھی ۔ اس نے اپنی طرف سے کوئی ایسی چیز ان کو دینے میں بخل نہیں کیا ہے جو حق و باطل کا فرق دیکھنے اور سمجھنے کے لیے ضروری تھی ۔ مگر لوگوں نے خواہشات کی بندگی اور دنیا کے عشق میں مبتلا ہو کر آپ ہی اپنی آنکھیں پھوڑ لی ہیں ، اپنے کان بہرے کر لیے ہیں اور اپنے دلوں کو اتنا مسخ کر لیا ہے کہ ان میں بھلے برے کی تمیز ، صحیح و غلط کے فہم اور ضمیر کی زندگی کا کوئی اثر باقی نہ رہا ۔