Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
قُلۡ بِفَضۡلِ اللّٰهِ وَبِرَحۡمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلۡيَـفۡرَحُوۡا ؕ هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ‏ ﴿58﴾
آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیے وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں ۔
قل بفضل الله و برحمته فبذلك فليفرحوا هو خير مما يجمعون
Say, "In the bounty of Allah and in His mercy - in that let them rejoice; it is better than what they accumulate."
Aap keh dijiye kay bus logon ko Allah key iss inam aur rehmat per khush hona chahaiye. Woh iss say ba-darjaha behtar hai jiss ko woh jama ker rahey hain.
۔ ( اے پیغمبر ) کہو کہ : یہ سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوا ہے ، لہذا اسی پر تو انہیں خوش ہونا چاہیے ، یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں ۔
تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں ( ف۱۳۹ ) وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے ،
اے نبی ، کہو کہ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی ، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے ، یہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں ۔
فرما دیجئے: ( یہ سب کچھ ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے ( جو بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تم پر ہوا ہے ) پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس پر خوشیاں منائیں ، یہ اس ( سارے مال و دولت ) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں