Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
لَهُمُ الۡبُشۡرٰى فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ‌ؕ لَا تَبۡدِيۡلَ لِـكَلِمٰتِ اللّٰهِ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُؕ‏ ﴿64﴾
ان کے لئے دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوشخبری ہے اللہ تعالٰی کی باتوں میں کچھ فرق ہوا نہیں کرتا ۔ یہ بڑی کامیابی ہے ۔
لهم البشرى في الحيوة الدنيا و في الاخرة لا تبديل لكلمت الله ذلك هو الفوز العظيم
For them are good tidings in the worldly life and in the Hereafter. No change is there in the words of Allah . That is what is the great attainment.
Inn kay liye dunyawi zindagi mein bhi aur aakhirat mein bhi khushkhabri hai Allah Taalaa ki baaton mein kuch farq hua nahi kerta. Yeh bari kaamyabi hai.
ان کے لیے خوشخبری ہے دنیوی زندگی میں بھی ور آخرت میں بھی ، اللہ کی باتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ، یہی زبردست کامیابی ہے ۔
انھیں خوشخبری ہے دنیا کی زندگی میں ( ف۱٤۷ ) اور آخرت میں ، اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں ( ف۱٤۸ ) یہی بڑی کامیابی ہے ،
دنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں ان کے لیے بشارت ہی بشارت ہے ۔ اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں ( بھی عزت و مقبولیت کی ) بشارت ہے اور آخرت میں ( بھی مغفرت و شفاعت کی/ یا دنیا میں بھی نیک خوابوں کی صورت میں پاکیزہ روحانی مشاہدات ہیں اور آخرت میں بھی حُسنِ مطلق کے جلوے اور دیدار ) ، اللہ کے فرمان بدلا نہیں کرتے ، یہی وہ عظیم کامیابی ہے