Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا قَالَ مُوۡسٰى مَا جِئۡتُمۡ بِهِۙ السِّحۡرُ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَيُبۡطِلُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُصۡلِحُ عَمَلَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏ ﴿81﴾
سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے ۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا
فلما القوا قال موسى ما جتم به السحر ان الله سيبطله ان الله لا يصلح عمل المفسدين
And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters.
So jab unhon ney dala to musa ( alh-e-salam ) ney farmaya kay yeh jo kuch tum laye ho jadoo hai. Yaqeeni baat hai kay Allah iss ko abhi darhum barhumkiye deta hai Allah aisay dasadiyon ka kaam bannay nahi deta.
پھر جب انہوں نے ( اپنی لاٹھیوں اور رسیوں کو ) پھینکا ( اور وہ سانپ بن کر چلتی ہوئی نظر آئیں ) تو موسیٰ نے کہا کہ : یہ جو کچھ تم نے دکھایا ہے جادو ہے ۔ اللہ ابھی اس کو ملیا میٹ کیے دیتا ہے ۔ اللہ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا ۔
پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ نے کہا یہ جو تم لائے یہ جادو ہے ( ف۱۷۵ ) اب اللہ اسے باطل کردے گا ، اللہ مفسدوں کا کام نہیں بناتا ،
پھر جب انہوں نے اپنے اَنچھر پھینک دیے تو موسیٰ نے کہا یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے 77 ، اللہ ابھی اسے باطل کیے دیتا ہے ، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا ،
پھر جب انہوں نے ( اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ) ڈال دیں تو موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: جو کچھ تم لائے ہو ( یہ ) جادو ہے ، بیشک اللہ ابھی اسے باطل کر دے گا ، یقیناً اللہ مفسدوں کے کام کو درست نہیں کرتا
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :77 یعنی جادو وہ نہ تھا جو میں نے دکھایا تھا ، جادو یہ ہے جو تم دکھا رہے ہو ۔