Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
اِنَّ الَّذِيۡنَ حَقَّتۡ عَلَيۡهِمۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿96﴾
یقیناً جن لوگوں کے حق میں آپ کے رب کی بات ثابت ہو چکی ہے وہ ایمان نہ لائیں گے ۔
ان الذين حقت عليهم كلمت ربك لا يؤمنون
Indeed, those upon whom the word of your Lord has come into effect will not believe,
Yaqeenan jin logon kay haq mein aap kay rab ki baat sabit ho chuki hai woh eman na layen gay.
بیشک جن لوگوں کے بارے میں تمہارے رب کی بات طے ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔
بیشک وہ جن پر تیرے رب کی بات ٹھیک پڑچکی ہے ( ف۲۰۳ ) ایمان نہ لائیں گے ،
حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں پر تیرے رب کا قول راست آگیا 97 ہے
۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) بیشک جن لوگوں پر آپ کے رب کا فرمان صادق آچکا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :97 یعنی یہ قول کہ جو لوگ خود طالب حق نہیں ہوتے ، اور جو اپنے دلوں پر ضد ، تعصب اور ہٹ دھرمی کے قفل چڑھائے اور جو دنیا کے عشق میں مدہوش اور عاقبت سے بے فکر ہوتے ہیں انہیں ایمان کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ۔