Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تُؤۡمِنَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَيَجۡعَلُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿100﴾
حالانکہ کسی شخص کا ایمان لانا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں ۔ اور اللہ تعالٰی بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے ۔
و ما كان لنفس ان تؤمن الا باذن الله و يجعل الرجس على الذين لا يعقلون
And it is not for a soul to believe except by permission of Allah , and He will place defilement upon those who will not use reason.
Halankay kissi shaks ka eman lana Allah kay hukum kay baghair mumkin nahi. Aur Allah Taalaa bey aqal logon per gandagi daal deta hai.
اور کسی بھی شخص کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر مومن بن جائے ، اور جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ، اللہ ان پر گندگی مسلط کردیتا ہے ۔ ( ٤١ )
اور کسی جان کی قدرت نہیں کہ ایمان لے آئے مگر اللہ کے حکم سے ( ف۲۱۰ ) اور عذاب ان پر ڈالنا ہے جنہیں عقل نہیں ،
کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لاسکتا ، 103 اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ ان پر گندگی ڈال دیتا ہے ۔ 104
اور کسی شخص کو ( اَز خود یہ ) قدرت نہیں کہ وہ بغیر اِذنِ الٰہی کے ایمان لے آئے ۔ وہ ( یعنی اللہ تعالی ) کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو ( حق کو سمجھنے کے لئے ) عقل سے کام نہیں لیتے
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :103 یعنی جس طرح تمام نعمتیں تنہا اللہ کے اختیار میں ہیں اور کوئی شخص کسی نعمت کو بھی اللہ کے اذن کے بغیر نہ خود حاصل کر سکتا ہے نہ کسی دوسرے شخص کو بخش سکتا ہے ، اسی طرح یہ نعمت بھی کہ کوئی شخص صاحب ایمان ہو اور راہ راست کی طرف ہدایت پائے اللہ کے اذن پر منحصر ہے ۔ کوئی شخص نہ اس نعمت کو اذن الہی کے بغیر خود پاسکتا ہے ، اور نہ کسی انسان کے اختیار میں یہ ہے کہ جس کو چاہے یہ نعمت عطا کر دے ۔ پس نبی اگر سچے دل سے یہ چاہے بھی کہ لوگوں کو مومن بنا دے تو نہیں بنا سکتا ۔ اس کے لیے اللہ تعالی کا اذن اور اس کی توفیق درکار ہے ۔ سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :104 ”سیدھی راہ“ یعنی وہ راہ جس سے انسان بامراد ہوتا اور حقیقی کامیابی کی منزل پر پہنچتا ہے ۔