Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
فَهَلۡ يَنۡتَظِرُوۡنَ اِلَّا مِثۡلَ اَيَّامِ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ قُلۡ فَانْتَظِرُوۡۤا اِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِيۡنَ‏ ﴿102﴾
سو وہ لوگ صرف ان لوگوں کے سے واقعات کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ آپ فرما دیجئے کہ اچھا تو تم انتظار میں رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔
فهل ينتظرون الا مثل ايام الذين خلوا من قبلهم قل فانتظروا اني معكم من المنتظرين
So do they wait except for like [what occurred in] the days of those who passed on before them? Say, "Then wait; indeed, I am with you among those who wait."
So woh log sirf unn logon kay say waqiyaat ka intizar ker rahey hain jo inn say pehlay guzr chukay hain. Aap farma dijiye kay acha to tum intizar mein raho mein bhi tumharay sath intizar kerney walon mein hun.
بھلا بتاؤ کہ یہ لوگ ( ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اس طرح کے دن یہ بھی دیکھیں جیسے ان سے پہلے کے لوگوں نے دیکھے تھے ؟ کہہ دو کہ : اچھا تم انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔
تو انھیں کاہے کا انتظار ہے مگر انھیں لوگوں کے سے دنوں کا جو ان سے پہلے ہو گزرے ( ف۲۱۳ ) تم فرماؤ تو انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں ( ف۲۱٤ )
اب یہ لوگ اس کے سوا اور کس چیز کی منتظر ہیں کہ وہی برے دن دیکھیں جو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ دیکھ چکے ہیں؟ ان سے کہو اچھا ، انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔
سو کیا یہ لوگ انہی لوگوں ( کے بُرے دنوں ) جیسے دِنوں کا انتظار کر رہے ہیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ فرما دیجئے کہ تم ( بھی ) انتظار کرو میں ( بھی ) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں