Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
ثُمَّ نُنَجِّىۡ رُسُلَنَا وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا‌ كَذٰلِكَ‌ۚ حَقًّا عَلَيۡنَا نُـنۡجِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿103﴾
پھر ہم اپنے پیغمبروں کو اور ایمان والوں کو بچا لیتے تھے ، اسی طرح ہمارے ذمہ ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں ۔
ثم ننجي رسلنا و الذين امنوا كذلك حقا علينا ننج المؤمنين
Then We will save our messengers and those who have believed. Thus, it is an obligation upon Us that We save the believers
Phir hum apney payghumbaron ko aur eman walon ko bacha letay thay issi tarah humaray zimmay hai kay hum eman walon ko nijat diya kertay hain.
پھر ( جب عذاب آتا ہے تو ) ہم اپنے پیغمبروں کو اور جو لوگ ایمان لے آتے ہیں ان کو نجات دے دیتے ہیں ، اسی طرح ہم نے یہ بات اپنے ذمے لے رکھی ہے کہ ہم تمام ( دوسرے ) مومنوں کو بھی نجات دیں ۔
پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو نجات دیں گے بات یہی ہے ہمارے ذمہ کرم پر حق ہے مسلمانوں کو نجات دینا ،
پھر ﴿جب ایسا وقت آتا ہے تو﴾ ہم اپنے رسولوں کو اور ان لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ۔ ہمارا یہی طریقہ ہے ۔ ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں ۔ ؏ ١۰
پھر ہم اپنے رسولوں کو بچا لیتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جو اس طرح ایمان لے آتے ہیں ، ( یہ بات ) ہمارے ذمۂ کرم پر ہے کہ ہم ایمان والوں کو بچا لیں