Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
اِلَّا الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ‏ ﴿11﴾
سوائے ان کے جو صبر کرتے ہیں اور نیک کاموں میں لگے رہتے ہیں ۔ انہیں لوگوں کے لئے بخشش بھی ہے اور بہت بڑا نیک بدلہ بھی ۔
الا الذين صبروا و عملوا الصلحت اولىك لهم مغفرة و اجر كبير
Except for those who are patient and do righteous deeds; those will have forgiveness and great reward.
Siwaye unn kay jo sabar kertay hain aur nek kaamon mein lagay rehtay hain, enhi logon kay liye bakhsish bhi hai aur boht bara nek badla bhi.
ہاں ! مگر جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، اور نیک عمل کرتے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں ، ان کو مغفرت اور بڑا اجر نصیب ہوگا ۔
مگر جنہوں نے صبر کیا اور اچھے کام کیے ( ف۲۵ ) ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ،
اس عیب سے پاک اگر کوئی ہیں تو بس وہ لوگ جو صبر کرنے والے 11 اور نیکوکار ہیں اور وہی ہیں جن کے لیے درگزر بھی ہے اور بڑا اجر بھی ۔ 12
سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر کیا اور نیک عمل کرتے رہے ، ( تو ) ایسے لوگوں کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :11 یہاں صبر کے ایک اور مفہوم پر روشنی پڑتی ہے ۔ صبر کی صفت اس چھچور پن کی ضد ہے جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے ۔ صابر وہ شخص ہے جو زمانہ کے بدلتے ہوئے حالات میں اپنے ذہن کے توازن کو برقرار رکھے ۔ وقت کی ہر گردش سے اثر لے کر اپنے مزاج کا رنگ بدلتا نہ چلا جائے بلکہ ایک معقول اور صحیح رویہ پر ہر حال میں قائم رہے ۔ اگر کبھی حالات سازگار ہوں اور وہ دولت مندی ، اقتدار اور ناموری کے آسمانوں پر چڑھا چلا جا رہا ہو تو بڑائی کے نشے میں مست ہو کر بہکنے نہ لگے ۔ اور اگر کسی دوسرے وقت مصائب و مشکلات کی چکی اسے پیسے ڈال رہی ہو تو اپنے جوہر انسانیت کو اس میں ضائع نہ کر دے ۔ خدا کی طرف سے آزمائش خواہ نعمت کی صورت میں آئے یا مصیبت کی صورت میں ، دونوں صورتوں میں اس کی بربادی اپنے حال پر قائم رہے اور اس کا ظرف کسی چیز کی بھی چھوٹی یا بڑی مقدار سے چھلک نہ پڑے ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :12 یعنی اللہ ایسے لوگوں کے قصور معاف بھی کرتا ہے اور ان کی بھلائیوں پر اجر بھی دیتا ہے ۔