Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِعَشۡرِ سُوَرٍ مِّثۡلِهٖ مُفۡتَرَيٰتٍ وَّ ادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿13﴾
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کو اسی نے گھڑا ہے ۔ جواب دیجئے کہ پھر تم بھی اسی کے مثل دس سورتیں گھڑی ہوئی لے آؤ اور اللہ کے سوا جسے چاہو اپنے ساتھ بلا بھی لو اگر تم سچے ہو ۔
ام يقولون افترىه قل فاتوا بعشر سور مثله مفتريت و ادعوا من استطعتم من دون الله ان كنتم صدقين
Or do they say, "He invented it"? Say, "Then bring ten surahs like it that have been invented and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah , if you should be truthful."
Kiya yeh kehtay hain kay iss quran ko issi ney gharha hai jawab dijiye kay phir tum bhi issi ju misil das surten ghari hui ley aao aur Allah kay siwa jissay chahao apney sath bula bhi lo agar tum sachay ho.
بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ یہ وحی اس ( پیغمبر ) نے اپنی طرف سے گھڑ لی ہے ؟ ( اے پیغمبر ان سے ) کہہ دو کہ : پھر تو تم بھی اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں بنا لاؤ ، ( ١٠ ) اور ( اس کام میں مدد کے لیے ) اللہ کے سوا جس کسی کو بلا سکو بلا لو ، اگر تم سچے ہو ۔
کیا ( ف۲۸ ) یہ کہتے ہیں کہ انھوں نے اسے جی سے بنالیا ، تم فرماؤ کہ تم ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ ( ف۲۹ ) اور اللہ کے سوا جو مل سکیں ( ف۳۰ ) سب کو بلالو اگر تم سچے ہو ( ف۳۱ )
کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے یہ کتاب خود گھڑ لی ہے؟ کہو اچھا یہ بات ہے تو اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بنا لاؤ اور اللہ کے سوا اور جو جو ﴿ تمہارے معبود﴾ ہیں ان کو مدد کے لیے بلا سکتے ہو تو بلا لو اگر تم ﴿ انہیں معبود سمجھنے میں ﴾ سچے ہو ۔
کیا کفار یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس ( قرآن ) کو خود گھڑ لیا ہے ، فرما دیجئے: تم ( بھی ) اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اﷲ کے سوا ( اپنی مدد کے لئے ) جسے بھی بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو