Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
اِنِّىۡ تَوَكَّلۡتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ ‌ؕ مَا مِنۡ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌ ۢ بِنَاصِيَتِهَا ؕ اِنَّ رَبِّىۡ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿56﴾
میرا بھروسہ صرف اللہ تعالٰی پر ہی ہے جو میرا اور تم سب کا پروردگار ہے جتنے بھی پاؤں دھرنے والے ہیں سب کی پیشانی وہی تھامے ہوئے ہے یقیناً میرا رب بالکل صحیح راہ پر ہے ۔
اني توكلت على الله ربي و ربكم ما من دابة الا هو اخذ بناصيتها ان ربي على صراط مستقيم
Indeed, I have relied upon Allah , my Lord and your Lord. There is no creature but that He holds its forelock. Indeed, my Lord is on a path [that is] straight."
Mera bharosa sirf Allah Taalaa per hi hai jo mera aur tum sab ka perwerdigar hai jitney bhi paon dharney walay hain sab ki payshani wohi thamay huye hai. Yaqeenan mera rab bilkul sahih raah per hai.
میں نے تو اللہ پر بھروسہ کر رکھا ہے جو میرا بھی پروردگار ے اور تمہارا بھی پروردگار ۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضے میں نہ ہو ، یقینا میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے ۔ ( ٣٣ ) ۔
میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ، کوئی چلنے والا نہیں ( ف۱۲۱ ) جس کی چوٹی اس کے قبضہٴ قدرت میں نہ ہو ( ف۱۲۲ ) بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے ،
میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ۔ کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو ۔ بے شک میرا ربّ سیدھی راہ پر ہے ۔ 63
بیشک میں نے اﷲ پر توکل کر لیا ہے جو میرا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے ، کوئی چلنے والا ( جاندار ) ایسا نہیں مگر وہ اسے اس کی چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے ( یعنی مکمل طور پر اس کے قبضۂ قدرت میں ہے ) ۔ بیشک میرا رب ( حق و عدل میں ) سیدھی راہ پر ( چلنے سے ملتا ) ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :62 یہ ان کے اس فقرے کا جواب ہے کہ ہمارے معبودوں کی تجھ پر مار پڑی ہے ( تقابل کے لیے ملاحظہ ہو یونس ، آیت ۷۱ ) ۔