Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كُنۡتُ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَاٰتٰٮنِىۡ مِنۡهُ رَحۡمَةً فَمَنۡ يَّـنۡصُرُنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اِنۡ عَصَيۡتُهٗ‌ فَمَا تَزِيۡدُوۡنَنِىۡ غَيۡرَ تَخۡسِيۡرٍ‏ ﴿63﴾
اس نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! ذرا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی مضبوط دلیل پر ہوا اور اس نے مجھے اپنے پاس کی رحمت عطا کی ہو پھر اگر میں نے اس کی نافرمانی کر لی تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں میری مدد کرے؟ تم تو میرا نقصان ہی بڑھا رہے ہو ۔
قال يقوم ارءيتم ان كنت على بينة من ربي و اتىني منه رحمة فمن ينصرني من الله ان عصيته فما تزيدونني غير تخسير
He said, "O my people, have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord and He has given me mercy from Himself, who would protect me from Allah if I disobeyed Him? So you would not increase me except in loss.
Iss ney jawab diya kay aey meri qom kay logo! Zara batao to agar mein apney rab ki taraf say kissi mazboot daleel per hua aur uss ney mujhay apney pass ki rehmat ata ki ho phir agar mein ney uss ki na farmani ker li to kaun hai jo uss kay muqablay mein meri madad keray? Tum to mera nuksan hi barha rahey ho.
صالح نے کہا : اے میری قوم ! ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی ایک روشن ہدایت پر قائم ہوں ، اور اس نے مجھے خاص اپنے پاس سے ایک رحمت ( یعنی نبوت ) عطا فرمائی ہے ، پھر بھی اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو کون ہے جو مجھے اللہ ( کی پکڑ ) سے بچا لے ؟ لہذا تم ( میرے فرائض سے روک کر ) بربادی میں مبتلا کرنے کے سوا مجھے اور کیا دے رہے ہو؟
بولا اے میری قوم! بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی ( ف۱۳۷ ) تو مجھے اس سے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ( ف۱۳۸ ) تو تم مجھے سوا نقصان کے کچھ نہ بڑھاؤ گے ( ف۱۳۹ )
صالح نے کہا اے برادرانِ قوم ، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا ، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں؟ تم میرے کس کام آسکتے ہو سوائے اس کے کہ مجھے اَور زیادہ خسارے میں ڈال دو ۔ 73
صالح ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! ذرا سوچو تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ( قائم ) ہوں اور مجھے اس کی جانب سے ( خاص ) رحمت نصیب ہوئی ہے ، ( اس کے بعد اس کے احکام تم تک نہ پہنچا کر ) اگر میں اس کی نافرمانی کر بیٹھوں تو کون شخص ہے جو اﷲ ( کے عذاب ) سے بچانے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ پس سوائے نقصان پہنچانے کے تم میرا ( اور ) کچھ نہیں بڑھا سکتے
ہوْرَةُ هُوْد حاشیہ نمبر :73 یعنی اگر میں اپنی بصیرت کے خلاف اور اس علم کے خلاف جو اللہ نے مجھے دیا ہے ، محض تم کو خوش کرنے کے لیے گمراہی کا طریقہ اختیار کر لوں تو یہی نہیں کہ خدا کی پکڑ سے تم مجھ کو بچا نہ سکو گے ، بلکہ تمہاری وجہ سے میرا جرم اور زیادہ بڑھ جائے گا اور اللہ تعالیٰ مجھے اس بات کی مزید سزا دے گا کہ میں نے تم کو سیدھا راستہ بتانے کے بجائے تمہیں جان بوجھ کر الٹا اور گمراہ کیا ۔