Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَيٰقَوۡمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَـكُمۡ اٰيَةً فَذَرُوۡهَا تَاۡكُلۡ فِىۡۤ اَرۡضِ اللّٰهِ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابٌ قَرِيۡبٌ‏ ﴿64﴾
اور اے میری قوم والو! یہ اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے اب تم اسے اللہ کی زمین میں کھاتی ہوئی چھوڑ دو اور اسے کسی طرح کی ایذا نہ پہنچاؤ ورنہ فوری عذاب تمہیں پکڑ لے گا
و يقوم هذه ناقة الله لكم اية فذروها تاكل في ارض الله و لا تمسوها بسوء فياخذكم عذاب قريب
And O my people, this is the she-camel of Allah - [she is] to you a sign. So let her feed upon Allah 's earth and do not touch her with harm, or you will be taken by an impending punishment."
Aur aey meri qom walo! Yeh Allah ki bheji hui oontni hai jo tumhary liye aik moajza hai abb tum issay Allah ki zamin mein khati hui chor do aur issay kissi tarah ki eza na phonchao werna fori azab tumhen pakar ley ga.
اور اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی بن کر آئی ہے ۔ لہذا اس کو آزاد چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے ، اور اس کو برے ارادے سے چھونا بھی نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں عنقریب آنے والا عذاب آپکڑے ۔
اور اے میری قوم! یہ اللہ کا ناقہ ہے تمہارے لیے نشانی تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے بری طرح ہاتھ نہ لگانا کہ تم کو نزدیک عذاب پہنچے گا ( ف۱٤۰ )
اور اے میری قوم کے لوگو ، دیکھو یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے ۔ اِسے خدا کی زمین میں چَرنے کے لیے آزاد چھوڑ دو ۔ اس سے ذرا تعّرض نہ کرنا ورنہ کچھ زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ تم پر خدا کا عذاب آجائے گا ۔
اور اے میری قوم! یہ اﷲ کی ( خاص طریقہ سے پیدا کردہ ) اونٹنی ہے ( جو ) تمہارے لئے نشانی ہے سو اسے چھوڑے رکھو ( یہ ) اﷲ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں قریب ( واقع ہونے والا ) عذاب آپکڑے گا
ان تمام آیتوں کی پوری تفسیر اور ثمودیوں کی ہلاکت کے اور اونٹنی کے مفصل واقعات سورہ اعراف میں بیان ہو چکے ہیں یہاں دوہرانے کی ضرورت نہیں