Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
فَعَقَرُوۡهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوۡا فِىۡ دَارِكُمۡ ثَلٰثَةَ اَ يَّامٍ ‌ؕذٰ لِكَ وَعۡدٌ غَيۡرُ مَكۡذُوۡبٍ‏ ﴿65﴾
پھر بھی لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے ، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تک تو رہ سہ لو ، یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہے ۔
فعقروها فقال تمتعوا في داركم ثلثة ايام ذلك وعد غير مكذوب
But they hamstrung her, so he said, "Enjoy yourselves in your homes for three days. That is a promise not to be denied."
Phir bhi inn logon ney iss oontni kay paon kaat dalay iss per saleh ney kaha acha tum apney gharon mein teen teen din tak to reh seh lo yeh wada jhoota nahi hai.
پھر ہوا یہ کہ انہوں نے اس کو مار ڈالا ، چنانچہ صالح نے کہا کہ : تم اپنے گھروں میں تین دن اور مزے کرلو ، ( ٣٧ ) ( اس کے بعد عذاب آئے گا اور ) یہ ایسا وعدہ ہے جسے کوئی جھوٹا نہیں کرسکتا ۔
تو انہوں نے ( ف۱٤۱ ) اس کی کونچیں کاٹیں تو صالح نے کہا اپنے گھروں میں تین دن اور برت لو ( فائدہ اٹھالو ) ( ف۱٤۲ ) یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا ( ف۱٤۳ )
مگر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا ۔ اس پر صالح نے ان کو خبردار کر دیا کہ بس اب تین دن اپنے گھروں میں اور رہ بس لو ۔ یہ ایسی معیاد ہے جو جھوٹی نہ ثابت ہوگی ۔
پھر انہوں نے اسے ( کونچیں کاٹ کر ) ذبح کر ڈالا ، صالح ( علیہ السلام ) نے کہا: ( اب ) تم اپنے گھروں میں ( صرف ) تین دن ( تک ) عیش کرلو ، یہ وعدہ ہے جو ( کبھی ) جھوٹا نہ ہوگا