Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا صٰلِحًـا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا وَمِنۡ خِزۡىِ يَوۡمِٮِٕذٍ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡقَوِىُّ الۡعَزِيۡزُ‏ ﴿66﴾
پھر جب ہمارا فرمان آپہنچا ، ہم نے صالح کو اور ان پر ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے اس بھی بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی ، یقیناً تیرا رب نہایت توانا اور غالب ہے ۔
فلما جاء امرنا نجينا صلحا و الذين امنوا معه برحمة منا و من خزي يومىذ ان ربك هو القوي العزيز
So when Our command came, We saved Salih and those who believed with him, by mercy from Us, and [saved them] from the disgrace of that day. Indeed, it is your Lord who is the Powerful, the Exalted in Might.
Phir jab humara farman aa phoncha hum ney saleh ko aur unn per eman laney walon ko apni rehmat say uss say bacha liya aur uss din ki ruswaee say bhi yaqeenan tera rab nihayat nihayat tawana aur ghalib hai.
پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان کے ساتھ جو ایمان لائے تھے ، ان کو اپنی خاص رحمت کے ذریعے نجات دی ، اور اس دن کی رسوائی سے بچا لیا ، یقینا تمہارا پروردگار بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔
پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے صالح اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرما کر ( ف۱٤٤ ) بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے ، بیشک تمہارا رب قومی عزت والا ہے ،
آخرکار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا 74 ۔ بے شک تیرا ربّ ہی دراصل طاقتور اور بالادست ہے ۔
پھر جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا ( تو ) ہم نے صالح ( علیہ السلام ) کو اور جو ان کے ساتھ ایمان والے تھے اپنی رحمت کے سبب سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے ( بھی نجات بخشی ) ۔ بیشک آپ کا رب ہی طاقتور غالب ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :74 جزیرہ نمائے سینا میں جو روایات مشہور ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جب ثمود پر عذاب آیا تو حضرت صالح علیہ السلام ہجرت کر کے وہاں سے چلے گئے تھے ۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام والے پہاڑ کے قریب ہی ایک پہاڑی کا نام نبی صالح ہے اور کہاجاتا ہے کہ یہی جگہ آنجناب کی جائے قیام تھی ۔